کینیڈا ب میں بے روزگاری کی شرح بڑھ گئی

کینیڈا ب میں بے روزگاری کی شرح بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آٹوا( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے مقابلے میں معیشت اور ڈالر کی قدر میں گراوٹ کے ساتھ ساتھ کینیڈا میں بے روزگاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 6.9سے بڑھ کر 7.2تک پہنچ گئی ہے ۔پچھلے ماہ یہ تعداد 45900تھی جس میں 14100کا اضافہ ہوا ہے ۔اب مزید لوگ روزگار ملنے کے انتظار میں ہیں ۔ یہ شرح امریکہ کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ موسم کی خرابی کو بےروزگاری کی ایک وجہ قراردیا جا رہا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ماہ صوبہ نیو فاﺅنڈ لینڈ 10.8 (12.3)،پرنس ایڈورڈ آئس لینڈ میں 11.5 (11.4)، نوا سکوٹیا 9.2 (8.8)،نیوبراﺅن سوک 9.7 (9.7)،کیوبک 7.7 (7.2)،منی ٹوبہ 5.5 (5.6)، انٹاریو 7.9 (7.2)،سسکیچﺅن 3.9 (4.1)،البریٹا 4.8 (4.7)، اور برٹش کولمبیا میں پچھلے ماہ بروزگاری کی شرح ( 6.6 (6.7) رہی ۔
 ،