قاسم ضیاکی بیٹی کی پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر،مقدمہ درج

قاسم ضیاکی بیٹی کی پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر،مقدمہ درج
قاسم ضیاکی بیٹی کی پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر،مقدمہ درج
کیپشن: Qasim Zia Anam Zia
قاسم ضیاکی بیٹی کی پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر،مقدمہ درج
کیپشن: Qasim zia daughter
قاسم ضیاکی بیٹی کی پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر،مقدمہ درج
قاسم ضیاکی بیٹی کی پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قاسم ضیاکی بیٹی انعم ضیا کےخلاف تھانہ ماڈل ٹاون میں مقدمہ درج کرلیا گیا،دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ زیردفعہ 279اور421کے تحت درج کیاگیا،انعم ضیا کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکارشدید زخمی ہو گیا تھا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایس پی ماڈل ٹاو¿ن آفتاب سلمان نے بتایا کہ لاہور میں وزیراعلی پنجاب کی رہائش گاہ کے باہر ایک مشکوک گاڑی بار بار تیز رفتاری سے چکر لگا رہی تھی کہ اس موقع پر ایلیٹ فورس کے اہلکار اشفاق احمد حیدری نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو خاتون ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی پیچھے کی جس سے ایلیٹ فورس کا اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فوری طور پر اشفاق احمد حیدری کو فوری طور پر اتفاق اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکڑز کے مطابق اہلکار کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون کے مطابق خاتون ڈرائیور پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاءکی بیٹی ہیں تاہم اس کیس میں کسی قسم کا دباو¿ قبول نہیں کیا جائے گا اور لڑکی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب خاتون ڈرائیور انعم ضیاءکا کہنا تھا کہ ان کی نظر بالکل ٹھیک ہے اور وہ اپنی ایک دوست کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کے لئے جا رہی تھی، دوست کے گھر کی تلاش کے لئے اس علاقے کے 2 سے 3 چکر لگائے۔ انعم ضیاءکا کہنا تھا کہ ان کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے، انہوں نے برطانیہ میں ڈرائیونگ سیکھی، اگر کسی کو خود مرنے کا شوق ہے تو وہ کیا کر سکتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گاڑی میں بالکل اکیلی تھیں، پولیس اہلکاروں نے میرے بیگ کی تلاشی لی ہے جس میں ٹافیوں کے علاوہ کوئی چیز موجود نہیں تھی۔
واضح رہے کہ انعم ضیاءجو گاڑی چلا رہی تھیں وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ملکیت تھی اور ان کے والد قاسم ضیاء2008 سے 2013 تک پی ایچ ایف کے صدر رہ چکے ہیں۔