سابق صدر پرویز مشرف کو جلدہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

سابق صدر پرویز مشرف کو جلدہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان
سابق صدر پرویز مشرف کو جلد ہی ڈسچارج کیے جانے کا امکان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں آج یا کل آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔ سابق صدر کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز پرامید ہیں کہ پرویز مشرف کی صحت میں کافی بہتری آچکی ہے جس کے بعد میڈیکل بورڈ کے پرویز مشرف کو ڈسچارج کرنے کے لئے مشورے جاری ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مشرف کوہرہفتے مکمل او پی ڈی چیک اپ کے لئے ہسپتال آنا پڑے گا جب کہ پرویز مشرف کو دل کے عارضے کے لئے دی جانے والی ادویات 3 ماہ تک جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں 16 جنوری کو طلب کر رکھا ہے جب کہ گزشتہ روز عدالت نے ضابطہ فوجداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوگا جس کے باعث عدالت ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتی ہے۔

مزید : اسلام آباد /Headlines


loading...