جسے اللہ رکھے...

جسے اللہ رکھے...
جسے اللہ رکھے

  


نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسان چاہے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کرے لیکن اگر خدا کو اس کی موت منظور نہیں تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ کینیا کے ایک شخص کے ساتھ بھی یہی ہوااور وہ 24گھنٹے کے بعد مردہ خانے سے باہر نکل آیا۔کینیا میں نیواش ہسپتال کے مردہ خانے کا عملہ حیرت اور خوف کے عالم میں مردہ خانہ چھوڑ کر بھاگ گیا جب انہیں معلوم ہوا کہ مردہ قرار دے کر مردہ خانے میں ڈالے جانے والے ایک شخص نے 24 گھنٹے بعد ہلنا اور سانس لینا شروع کر دیا ہے۔اس شخص نے کیڑے مارا ادویات کھا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی اور اسے مردہ قرار دے کر بدھ کی رات کو مردہ خانے میں ڈال دیا گیا تھا۔طبی عملے کے سربراہ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ جو دوا ان کو دی گئی تھی اس سے ان کی دل کی دھڑکن انتہائی کم ہو گئی ہو، جس وجہ سے انھیں غلطی سے مردہ قرار دے دیا گیا ہو۔کینیا کے ایک اخبار نے ڈاکٹر جوزف موبورو کے حوالے سے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے دل کی دھڑکن کم ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے عملے سے غلطی ہو گئی ہو، لیکن اس شخص کو مردہ خانے میں لاش کو سڑنے سے بچانے کے لیے جو کیمیکل لگائے جاتے ہیں ان سے پہلے ہی ان میں زندگی کے آثار مل گئے۔اخبار نے مزید لکھا ہے کہ مردہ قرار دیے جانے والے شخص کے والد اور دیگر رشتہ دار بھی مردہ خانے آئے اور لاش دیکھ کر گھر چلے گئے اور ان کی تدفین کی تیاریاں شروع کر دیں۔باپ کا کہنا تھا کہ انھیں سہ پہر کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی بیٹا زندہ ہے تو وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ایک عینی شاہد کے مطابق جب سرد خانے سے آہٹوں کی آواز آنا شروع ہوئیں تو مردہ خانے کا عملہ چیختے ہوئے باہر بھاگ گیا۔اس شخص نے صحت یاب ہونے کے بعد اپنے والد سے معافی مانگی اور کہا کہ شروع سے ہی سب کچھ غلط ہوا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...