انعم ضیاءضمانت پر رہا، کوئی بھی حادثہ جان بوجھ کر نہیں کرتا: قاسم ضیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قاسم ضیاءکی صاحبزادی انعم ضیاءکو ضمانت کر رہا کر دیا گیا ہے، پولیس نے کار حادثے کے بعد انعم ضیاءکو حراست میں لیا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنماءقاسم ضیاءکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ضمانت پر رہا کروا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حادثہ جان بوجھ کر نہیں کرتا۔ یاد رہے کہ انعم ضیاءکو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب ایک پولیس اہلکار ان کی گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انعم ضیاءجس گاڑی میں سوار تھیں وہ پاکستان ہاکی فیڈریش کی ملکیت ہے اور یہ گاڑی جنوری کے دوسرے ہفتے میں فیڈریشن کو واپس کی جانی تھی۔