پی ایس او کو ایک ارب 26 کروڑ روپے کی جعلی گارنٹی دینے والا ملزم گرفتار

پی ایس او کو ایک ارب 26 کروڑ روپے کی جعلی گارنٹی دینے والا ملزم گرفتار
پی ایس او کو ایک ارب 26 کروڑ روپے کی جعلی گارنٹی دینے والا ملزم گرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او ) کو ایک ارب 26 کروڑ روپے کی جعلی گارنٹی دینے والے ملزم عظیم گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم عظیم کمپنی کا ڈائریکٹر ہے جو نیٹو کو آئل سپلائی کرتا تھا۔ ملزم نے پی ایس او کو آئل کی مد میں1 ارب 26 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی دی جو جعلی نکلی جس پر پی ایس او نے ایف آئی اے کوتحقیقات کیلئے درخواست دی اور ایف آئی اے نے 2013ءمیں ملزم عظیم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے کے انسپکٹر سراج پنہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عظیم نے عدالت سے ضمانت لے رکھی تھی جو ختم ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کی جائے گی اور یہ بھی پتہ چلایا جائے گا کہ پی ایس او کو فراہم کی جانے والی جعلی گارنٹی کہاں سے بنوائی گئی۔

مزید : کراچی


loading...