چوہدری اسلم پر حملہ کرنے والے شخص کا نام نعیم اللہ ہے، شناخت ڈی این اے سے ہوئی، ملزم کے والد کو بھی حراست میں لے لیا: پولیس

چوہدری اسلم پر حملہ کرنے والے شخص کا نام نعیم اللہ ہے، شناخت ڈی این اے سے ...
چوہدری اسلم پر حملہ کرنے والے شخص کا نام نعیم اللہ ہے، شناخت ڈی این اے سے ہوئی: پولیس

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے شخص کی شناخت نعیم اللہ کے نام سے ہو گئی ہے، پولیس نے نعیم اللہ کے بھائی اور والد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق نعیم اللہ کی شناخت ڈی این ٹیسٹ سے ہوئی جس کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ملزم نعیم اللہ کے والد کا کٹی پہاڑی کے پاس مدرسہ ہے جہاں سے اس کے والد اور بھائی کو حراست میں لیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ان دو افراد کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم اسے تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم نعیم اللہ کے والد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کافیصلہ بھی کیا ہے اور اس کے نمونے جناح ہسپتال میں جمع کرا دیئے گئے ہیں جس کے پولیس نعیم اللہ کے والد کو واپس لے گی۔ دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نعیم اللہ گزشتہ کئی روز سے گھر سے لاپتہ تھا جبکہ 3 روز قبل اس کا موبائل نمبر بند ہونے باعث گھر والوں سے رابطہ بھی ختم ہو گیا تھا۔ نعیم اللہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا تھا۔

مزید : کراچی


loading...