ریاست بچانے کیلئے حکومت نے جو فیصلہ کرنا ہے کر لے: خورشید شاہ

ریاست بچانے کیلئے حکومت نے جو فیصلہ کرنا ہے کر لے: خورشید شاہ
ریاست بچانے کیلئے حکومت نے جو فیصلہ کرنا ہے کر لے: خورشید شاہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنماءسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے کبھی کسی ملا کو بھیجتی ہے تو کبھی کسی ملا کو، ریاست کو بچانے کیلئے حکومت فیصلہ کرے کہ اسے کیا کرنا ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو جو فیصلہ کرنا ہے کر لے ، پہلی بار تمام اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کی نجکاری کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے لیکن سندھ میں عدالتی حکم کے پیش نظر تاخیر ہو رہی ہے ۔

مزید : کراچی


loading...