روپے کی قدر میں کمی افواہوں کے باعث ہوئی، قرض لینے میں کوئی قباحت نہیں: وزیر خزانہ

روپے کی قدر میں کمی افواہوں کے باعث ہوئی، قرض لینے میں کوئی قباحت نہیں: وزیر ...
روپے کی قدر میں کمی افواہوں کے باعث ہوئی: وزیر خزانہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی افواہوں کے باعث ہوئی ، روپے کی شرح تبادلہ کو ذمہ دارانہ انداز میں دیکھا جا رہا ہے، قرض لینے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی افواہوں کے باعث ہوئی ، روپے کی شرح تبادلہ کو ذمہ دارانہ انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال کے آخر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی، قدرتی وسائل، زراعت اور سماجی وسائل سمیت مختلف شعبوں کی نشاندہی کی ہے جن میں کونسل حکومت کی مدد کرے گی اور اقتصادی مشاورتی کونسل کے ممبران کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت نے شفافیت کا تہیہ کر رکھا ہے اور ادارہ شماریات کو خودمختار بنا دیا ہے، مختلف مالیاتی ادارے حکومت سے رابطہ کر رہے ہیں۔

مزید : بزنس


loading...