تحریک انصاف کے رہنماءسمیت 5 افراد قتل

تحریک انصاف کے رہنماءسمیت 5 افراد قتل
مصطفی آباد ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ، تحریک انصاف کے رہنماءسمیت 4 افراد جاں بحق

  


قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مقامی رہنماءمقصود احمد بھٹی کو 2 محافظوں سمیت اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، اس حملے میں پیٹرول پمپ کا مالک ضیاءاللہ ایڈووکیٹ بھی مارا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حملے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیروز پور روڈ پر مصطفی آباد ٹول پلازہ کے قریب گھات لگائے نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے رہنماءمقصود احمد بھٹی اور ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے مقصود بھٹی اور محافظ موقع پر مارے گئے جبکہ ان کا ساتھی اور پیٹرول پمپ کا مالک ضیاءاللہ ایڈووکیٹ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مقصود بھٹی تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 176 سے امیدوار تھے۔

مزید : قصور


loading...