فیس بک پر ’موت‘

فیس بک پر ’موت‘
فیس بک پر ’موت‘

  


کانگو(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعے کی صبح کئی گھنٹے تک جمہوریہ کانگو کے شہر میں یہ افواہ گردش کرتی رہی کہ روانڈا کے صدر پال کگامی ہلاک ہو گئے ہیں۔بظاہر لگتا ہے کہ یہ افواہ فیس بک پر ایک جعلی پوسٹ سے شروع ہوئی اور جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جس پرجشن کے مناظر دیکھے گئے۔اس افواہ کے نتیجے میں سینکڑوں افراد نے جشن منانا شروع کیا اور اس مرکزی شاہراہ پر مارچ کرنا شروع کیا جو روانڈا کی سرحد کی جانب جاتی ہے تاہم آخر میں یہ افواہ جھوٹی ثابت ہوئی مگر اس دوران ان جشن منانے والوں نے ایک تابوت اور صلیب بھی اٹھائی۔اسی طرح کے مناظر کی اطلاعات کانگو کے دوسرے شہروں سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ان افواہوں کا جواب روانڈا کی حکومت نے جلد ہی ٹوئٹر کے ذریعے دیا اور اس خبر کی تردید کی۔بی بی سی کے مطابقروانڈا کے وزیراعظم نے ٹویٹ کی کہ یہ سب ’فضول‘ ہے اور صدر کگامی کے اعلیٰ سطحی مشیر نے اسے ’خرافات‘ قرار دیا۔اس کے بعد صدارتی ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے صدر کگامی کی امریکہ کی یونیورسٹی آف پینسلوینیا سے آئے ہوئے طلبا سے ملاقات کی تصویر ٹویٹ کی گئی جس میں صدر طلبا سے ہاتھ ملاتے دکھائی دیے۔یونیورسٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ملاقات ہوئی اور یہ تصویر حقیقی ہے۔

مزید : تفریح


loading...