بھارتی ریمنڈ ’ڈیوس‘ نے امریکہ کو ’جھکا‘ دیا

بھارتی ریمنڈ ’ڈیوس‘ نے امریکہ کو ’جھکا‘ دیا
بھارتی ریمنڈ ’ڈیوس‘ نے امریکہ کو ’جھکا‘ دیا

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سے بھارتی خاتون ریمنڈ ڈیوس (سفارتکار) کی وطن واپسی کے بعد دونوں ملکوں میں تعلقات کی بحالی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ نے تسلیم کر لیا ہے کہ اس سے احمقانہ حرکت ہوئی تاہم اب معاملات کو بہتری کی طرف لانے کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ملکوں میں گہری دوستی اور خوشگوار تعلقات ہیں جو بھارتی خاتون سفارتکار کے معاملے میں انتظامیہ کے احمقانہ اقدامات سے متاثر ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شدید ردعمل کے نتیجے میں امریکہ کو جھکنا پڑا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...