سستا گھر لیکن۔۔۔

سستا گھر لیکن۔۔۔
  • سستا گھر لیکن۔۔۔
  • سستا گھر لیکن۔۔۔
  • سستا گھر لیکن۔۔۔
  • سستا گھر لیکن۔۔۔
  • سستا گھر لیکن۔۔۔
  • سستا گھر لیکن۔۔۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ایسا گھر خریدنا پسند کریں گے جس کے گراﺅنڈ میں دو قبریں موجود ہوں؟ کیا آپ کو ایسے گھر میں رہتے ہوئے خوف آئے گا؟ جی ہاں برطانیہ میں ایک ایسا گھر برائے فروخت ہے جس کے گراﺅنڈ میں اس کے مالک اور مالکن دفن ہیں۔ پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ جب لوگوں کو علم ہوتا ہے کہ اس گراﺅنڈ میں دو قبریں بھی ہیں تو وہ گھر لینے سے انکار کر دیتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 1875ءمیں بننے والا گھر تقریباً 65,000 برطانوی پاﺅنڈ کا ہے جو کہ کافی کم ہے۔ خاندان کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک مرتے ہوئے یہ وصیت کر کے گیا تھا کہ اسے گھر کے گراﺅنڈ میں دفن کیا جائے جہاں پہلے ہی اس کی بیوی دفن ہے جس کا انتقال چند سال قبل ہوا تھا۔

مزید : رئیل سٹیٹ


loading...