ستائیس ہزار پولیس اہلکار، صرف دوہزار بلٹ پروف جیکٹس

ستائیس ہزار پولیس اہلکار، صرف دوہزار بلٹ پروف جیکٹس
ستائیس ہزار پولیس اہلکار، صرف دوہزار بلٹ پروف جیکٹس

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس میں تعینات 27 ہزار پولیس اہلکاروں کیلئے صرف دو ہزار بلٹ پروف جیکٹس ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ جیکٹس تقریباً 10 سال قبل خریدی گئی تھیں جبکہ ایک جیکٹ کی قیمت 70,000 ہزار روپے ہے۔ تقریباً 500 پولیس والے ان جیکٹس کے نہ ہونے کے باعث مارے جا چکے ہیں اور ان کی فیملیز کو تقریباً 700 ملین روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ پیسہ حکومت سندھ پہلے ہی جیکٹس کے خریدنے پر خرچ کرتی تو شہید اہلکاروں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

مزید : کراچی


loading...