عام آدمی پارٹی کو بھی انڈے پڑنا شروع ہو گئے

عام آدمی پارٹی کو بھی انڈے پڑنا شروع ہو گئے
عام آدمی پارٹی کو بھی انڈے پڑنا شروع ہو گئے

  


لکھنو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مختصر عرصہ میں مقبولیت حاصل کرھنے والی عام آدمی پارٹی کو انڈے پڑنے شروع ہو گئے ہیں تاہم چھوٹی سی عمر والی پارٹی ”بڑی“ ہو گئی ہے اور اس نے انڈے مارنے والوں کو معاف کرنے کے ساتھ ساتھ معذرت بھی کر لی ہے اور قانونی کارروائی بھی نہیں کی۔ لکھنو میں بیجن پور میں ملائم سنگھ یادیو سنگھ کی پارٹی کے ترجمان سیف جعفری نے عام آدمی پارٹی کے رہنماءکمار وشواس کو پریس کانفرنس کے دوران انڈا مار دیا جس پر اسے پولیس نے حراست میں لے لیا مگر کمار وشواس نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا جس پر سیف جعفری کو چھوڑ دیا گیا۔ سیف جعفری نے وشواس کی نظموں پر احتجاج کرتے ہوئے انڈا مارا تھا۔ وشواس کا کہنا ہے کہ اس کی نظموں کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا لیکن پھر بھی وہ معذرت خواہ ہیں جبکہ ان کی یہ نظمیں سیاسی عمل کا حصہ بننے سے پہلے کی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...