مشرف مظلوم مسلمانوں کے قاتل کے مداح نکلے

مشرف مظلوم مسلمانوں کے قاتل کے مداح نکلے
مشرف مظلوم مسلمانوں کے قاتل کے مداح نکلے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف بے شمار فلسطینیوں کے قاتل قرار دیئے جانے والے اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایرئیل شیرون کے مداح نکلے ہیں۔ پرویز مشرف نے ایرئیل شیرون کو عظیم فوجی رہنماءقرار دیا اور کہا کہ میں ان کی صلاحیتوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے ناقابل فراموش کامیابیاں حاصل کیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں دہشت گردی اور اس کے خلاف جنگ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں اور جامع حفصہ لال مسجد کا واقعہ بھی پیش آیا جس میں بچوں سمیت بہت سی ہلاکتوں کا مقدمہ ان کے خلاف ابھی زیر سماعت ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...