پاک فضائیہ سکول برائے خصوصی تعلیم لاہور کی نئی عمارت کا افتتاح

پاک فضائیہ سکول برائے خصوصی تعلیم لاہور کی نئی عمارت کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) پی اے ایف بیس لاہورمیں پاک فضائیہ کے سکول برائے خصوصی تعلیم لاہور کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوابیگم شہلا طاہر، صدرپاکستان ائیر فورس وومن ایسوسی ایشن اس تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ جو کہ پاکستان ائیر فورس وومن ایسوسی ایشن کے پیٹرن اِن چیف بھی ہیں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ایک سال کے اندر تیارکی گئی سکول کی نئی عمارت کو خصوصی بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایاگیا ہے اس سکو ل میں پاک فضائیہ اور سویلین کے 100سے زائد خصوصی بچوں کو اعلی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی پاک فضائیہ کے سکول برائے خصوصی تعلیم لاہور کی نئی عمارت کئی سیکشن پر مشتمل ہے جن میں ووکیشنل روم،فزیوتھراپی روم،ڈاکٹر کا کمرہ، پلے روم اور کمپیوٹرروم بھی ہے جن میں بہترین سامان اور سہولیات مہیا کی گئی ہیں سکول سٹاف آٹھ اساتذہ پر مشتمل ہے جو کہ خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے پیشہ وارانہ تربیت کے حامل ہیں۔     اور وہ موجودہ تعلیمی تراکیب اور طریقوں سے اچھی طرح واقف ہیں پاک فضائیہ کے سکولزبرائے خصوصی تعلیم پاکستان ائیر فورس وومن ایسوسی ایشن کا منصوبہ ہے جس کے تحت پاکستان کے کئی شہروں میں اس طرح کے بارہ سکول چلائے جارہے ہیں۔