عمران خان کی شادی اور پھر نیا انکشاف

عمران خان کی شادی اور پھر نیا انکشاف
عمران خان کی شادی اور پھر نیا انکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نمل نامہ (محمد زبیراعوان )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بالآخر دوسری شادی کرلی اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ تمام ہوا، کہاجارہاہے کہ عمران خان کی شادی سے ہی اصل میں نئے پاکستان کی شروعات ہوگئی ہیں ۔

2013ءکے اوائل دنوں میں پاکستان پہنچنے والی ریحام خان عمرانی دلہن ثابت ہوئیں اور پہلی مرتبہ کسی بھی بڑی شخصیت کی دلہن نکاح کیلئے دولہے کے ہاں موجود تھی ۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ کچھ عرصہ قبل تک موسم کا حال بتانے والی عمرانی دلہن کی برطانیہ میں 21سالہ نوجوان سے قربت تھی لیکن شادی سے انکار پر خاتون دلبرداشتہ ہوگئیں اور پاکستان کی راہ لی جس پر اُنہیں پاکستانی مردوں کے بارے بھی طرح طرح کی باتیں سننے کو ملیں لیکن ’مطلع ابرآلود‘ محسوس ہونے کی وجہ سے اُنہوں نے یونیورسٹی میں موجود اپنے دو’جگرکے ٹکڑوں‘کو وہیں چھوڑا اور چھوٹی بیٹی کے ہمراہ پاکستان کی راہ لی ۔ ایسی ہی کچھ رپورٹوں کا تذکرہ خود عمران خان بھی کرچکے ہیں اوراُنہوں نے بتایاتھاکہ میڈیا میں آنیوالی غیرمناسب باتوں کی وجہ سے شادی میں جلدی کی ۔ 

مایوں کی بجائے چار ماہ تک ’دھرنا‘ بیٹھے والے عمران خان کی دوسری شادی کی کہانی زیادہ طویل نہیں ، جھٹ منگنی پٹ بیاہ کی مصداق ہے اور اس پر مولانافضل الرحمان نے کچھ اس طرح تبصرہ کیا’ عمران خان کا نیا پاکستان اپنے انجام کو تو نہ پہنچ سکا مگر ریحام تک ضرورپہنچ گیا‘۔

ریحام خان سے عمران خان کی شادی کو عالمی و قومی میڈیا نے شہہ سرخیوں میں جگہ دی اور خوب چرچے رہے ، الیکٹرانک میڈیا تصاویر کیساتھ شامیانے چلاتارہااور 72گھنٹوں تک جشن کاساسماں رہا۔

عمران خان کی نئی دلہنیا آتے ہی سول نافرمانی تحریک کے پس منظر میں واجب الادا بل سرچارج سمیت فوری جمع کرادیئے گئے ، ولیمے میں دوست احباب کی ’موجیں ‘کرانے کی بجائے غریب مستحق طلباءکو کھاناکھلایاگیااور’نئی نویلی‘ جوڑی نے بھی وہیں کھانا نوش فرمایا،عمران خان نے اپنے چاہنے والوں کو تحفے تحائف دینے کی بجائے شوکت خانم ہسپتال پشاور کے لیے عطیات دینے کی ہدایت کی ۔

عمران خان کی دعوت ولیمہ اور تحائف کی بجائے ہسپتال کے عطیات کو قدر سے نگاہ سے دیکھاجارہاہے اور اِسے ہی نئے پاکستان کی بنیاد قراردیاجارہاہے ۔

مزید : بلاگ