’ہم حملہ کریں گے اور بار بار کریں گے۔۔۔‘ سعودی عرب کو سنگین ترین دھمکی مل گئی

’ہم حملہ کریں گے اور بار بار کریں گے۔۔۔‘ سعودی عرب کو سنگین ترین دھمکی مل گئی
’ہم حملہ کریں گے اور بار بار کریں گے۔۔۔‘ سعودی عرب کو سنگین ترین دھمکی مل گئی

  

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) شیعہ سکالر شیخ النمر کو پھانسی کی سزا دینے پر ایران کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف انتہائی سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بھی منقطع ہوچکے ہیں۔ ایک جانب شیعہ سکالر کی پھانسی کے خلاف ردعمل دیکھنے میں آرہاہے تو دوسری جانب کچھ غیر شیعہ سکالروں کی پھانسی پر القاعدہ کی طرف سے بھی سعودی عرب کو سنگین دھمکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

مزید جانئے: بین الاقوامی صحافیوں کی ٹیم سعودی عرب میں شیخ نمر کے آبائی شہر پہنچ گئی، وہاں کیا دیکھا؟ انتہائی حیران کن کہانی بیان کردی

’زی نیوز‘ کے مطابق یمن میں القاعدہ کی شاخ کے رہنما ابراہیم العسیری نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب سے بدلہ لینے کے لئے اس پر بار بار حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ سات منٹ پر مشتمل آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مذہبی سکالروں کو پھانسی کی سزا امریکا کی دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہے اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ القاعدہ ان کے پیچھے بار بار آئے گی۔ العسیری نے متعدد غیر شیعہ سکالروں کے نام بھی گنوائے، اور کہا کہ انہیں سعودی عرب میں پھانسی دی گئی ہے اور ان کی موت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

سعودی عرب میں 2 جنوری کو 47 افراد کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت پھانسی کی سزا دی گئی تھی، ان میں سے اکثریت پر 2003ءسے 2006ءکے درمیان دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -