’اگر 2 دن تک مسلسل یہ کام ہوتا رہے تو سمجھو قیامت کا وقت آگیا‘ 500 سال پرانی پیشنگوئی منظر عام پر، لوگوں کی نیندیں اڑادیں
روم(مانیٹرنگ ڈیسک) 500سال قبل اٹلی کے ایک ماہرعلم نجوم نے دنیا کے خاتمے کے متعلق ایک پیش گوئی کی تھی، جس کا ایک حصہ گزشتہ دنوں پورا ہو گیا ہے اور اس کے معتقدین خوف میں مبتلا ہیں کہ جلد اس دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق میٹیو ٹفوری نامی یہ ماہر 1492ءمیں پیدا ہوا اور 1582ءمیں انتقال کیا تھا۔ اپنی زندگی میں اس نے کہا تھا کہ ”ایک وقت آئے گا جب اٹلی کے قصبے سلینٹو میں مسلسل دو دن تک برفباری ہو گی۔ اس واقعے کے فوری بعد دنیا میں معرکہ خیروشر (دنیا کی آخری فیصلہ کن جنگ، جو ارمجدون کے میدان میں لڑی جائے گی)ہوگا اور دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔“
سب سے خوفناک ہتھیار، جو پل بھر میں کسی بھی ملک کا موسم بدل دے، طوفان لے آئے۔۔۔ کس ملک نے بناڈالا؟ پاکستانیوں کے لئے سب سے زیادہ تشویشناک خبر آگئی
رپورٹ کے مطابق میٹیو ٹفوری کی یہ پیش گوئی گزشتہ دنوں پوری ہو گئی۔ سلینٹو میں 2روز تک مسلسل برفباری ہوتی رہی، جس سے پورا شہر برف سے ڈھک گیا۔ گزشتہ دنوں مقدونیہ میں دنیا کے خاتمے کی ایک اور علامت دیکھنے کو ملی ہے جہاں لوگوں نے مبینہ طور پر حضرت مریمؑ کی ایک پینٹنگ کو روتے ہوئے دیکھا۔ پینٹنگ کی آنکھوں سے سچ مچ کے آنسو نکل رہے تھے۔ عیسائیت میں اسے بھی قرب قیامت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ”اس پینٹنگ کو نئے سال کے دن روتے ہوئے دیکھا گیا۔ پجاریوں نے پینٹنگ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر پادری کو آگاہ کیا جس نے آرتھوڈکس چرچ کی انتظامیہ کے سامنے اس بات کی تصدیق کی۔