بیوی نے شوہر کو غیر عورت کے ساتھ پکڑ لیااور پھر ایسا کام کردیا کہ ۔۔۔
سڈنی(نیوزڈیسک) آسٹریلیا میں ایک شخص اس وقت شدید حیرت میں ڈوب گیا جب سامنے سے آنے والی گاڑی نے جان بوجھ کر اس کی گاڑی کو ٹکر ماردی۔ یہ آدمی نقصان کا اندازہ کرنے اور مخالف گاڑی میں بیٹھے شخص کے بارے میں جاننے کے لئے گاڑی سے باہر نکلا۔اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اسے معلوم ہوا کہ سامنے والی گاڑی میں کوئی اور نہیں بلکہ اس کی بیوی بیٹھی ہوئی ہے۔
’میرے شوہر نے کہا کہ میں بزنس کلاس کی سیٹ کرواتا ہوں اور تم بچوں کو لے کر اکانومی میں بیٹھ جانا کیونکہ۔۔۔‘ چھٹیوں پر جانے والی خاتون نے ایسی بات بتادی کہ سن کر انٹرنیٹ پر ہر شخص کو غصہ آگیا
تفصیلات کے مطابق 57سالہ آسٹریلوی اپنی 40سالہ محبوبہ کے ساتھ گاڑی میں سفر کررہا تھا جب مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے اسے ٹکر ماردی۔وہ گاڑی سے باہر نکلا تو سامنے والی گاڑی میں اس کی 58سالہ بیوی بیٹھی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے اپنے شوہر کو محبوبہ کے ساتھ نزدیکی پارک میں بیٹھے دیکھ لیا تھا جس کے بعد ان تینوں میں لڑائی ہوئی اور شوہر اپنی محبوبہ کو لے کر فرار ہوگیالیکن بیوی نے اسے ڈھونڈ کر گاڑی کوٹکر ماردی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو قانون ہاتھ میں لینے پر گرفتار کرلیا۔