شہبازشریف کی نگرانی میں تعلیمی میدان میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ،طارق محمود

شہبازشریف کی نگرانی میں تعلیمی میدان میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ،طارق محمود

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے کہا ہے کہ عالمی جریدہ ’دی اکانومسٹ‘ کے تازہ ترین شمارے میں پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کی کامیابی کاذکرکیا گیا ہے۔جریدے میں پیف کے ایجوکیشن ووچر سکیم کومفت تعلیم والادنیاکاعظیم منصوبہ کہا گیا ہے جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ تحت نجی سکولوں میں مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔اس کا ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے گورنمنٹ پرائمری سکولوں کے بہتر نتائج پر حکومت پنجاب نے اطمینان کا ذکر کیا گیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نگرانی میں صوبے میں تعلیمی میدان میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں ہر تین ماہ بعد ہونے والی محکمہ تعلیم اور متعلقہ اداروں کے افسران کی میٹنگ کے حوالے سے اس عالمی جریدے میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں سکولوں میں کی جانے والی اصلاحات کی رفتار کی مثال دنیا میں بہت کم ہے۔ایم ڈی پیف نے مزید بتایا کہ تعلیمی منصوبوں کی کامیابی کی بناء پر صوبہ پنجاب میں اب تک4281گورنمنٹ پرائمری سکول بوساطت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نجی شعبہ کی نگرانی میں موثر طریقے سے فعال ہیں اور پانچ لاکھ اسی ہزار سے زائد طلباء و طالبات کی ماہانہ فیس اور مفت کتابیں ادارہ ہٰذا فراہم کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...