کراچی میں ڈاکوﺅں کی شہریوں کو لوٹنے کی کوشش،ایک ہلاک دوسراگرفتار

کراچی میں ڈاکوﺅں کی شہریوں کو لوٹنے کی کوشش،ایک ہلاک دوسراگرفتار
کراچی میں ڈاکوﺅں کی شہریوں کو لوٹنے کی کوشش،ایک ہلاک دوسراگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے گلبہار میں شہریوں نے ڈاکوئوں کی لوٹ مار کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک کو تشدد سے ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈاکوشہریوں سے لوٹ مار تھے جس دوران شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا   گیا ہے ۔
شہریوں کی جانب سے قانون کو حالت میں لینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں رواں ہفتے موبائل مارکیٹ میں بھی اس طرح کا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں ڈاکوﺅں کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کے دوران ایک شہری اپنی جان سے بھی ہاتھ دھوبیٹھا تھا ۔