ستارہ انرجی لمیٹڈ کو 97 ملین روپے کے خسارے کا سامنا

ستارہ انرجی لمیٹڈ کو 97 ملین روپے کے خسارے کا سامنا

اسلام آباد(اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ء کے دوران ستارہ انرجی لمیٹڈ 97 ملین روپے کے خسارہ کا سامنا رہا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2016ء کے اختتام پر کمپنی کو 162 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا اور کمپنی کی فی حصص آمدن 8.51 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے لئے کمپنی کو 97 ملین روپے کے خسارہ کے باعث کمپنی کا فی حصص خسارہ 5.06 روپے تک بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6 برسوں کے دوران کمپنی کو سب سے زیادہ خالص نفع مالی سال 2012ء میں حاصل ہوا تھا جب کمپنی نے 251 ملین روپے کا منافع کمایا اور فی حصص آمدن 13.17 روپے رہی تھی۔ اسی طرح مالی سال 2013ء کے لئے کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 249 ملین روپے اور فی حصص آمدن 13.06 روپے رہی تھی۔ اسی طرح مالی سال 2014ء کے دوران کمپنی نے 205 ملین روپے اور مالی سال 2015ء کے دوران 105 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔

مزید : کامرس