الیکشن کی آمد ، ٹیکس وصولیوں میں کمی کا رجحان

الیکشن کی آمد ، ٹیکس وصولیوں میں کمی کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر)الیکشن کے باعث اخراجات میں اضافہ اور ٹیکس وصولیوں میں کمی دیکھی جاسکتی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح ساڑے پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک گلوبل اکانومی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جولائی سے دسمبر کے دوران طلب میں اضافے کے باعث معاشی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔چھ ماہ میں نجی شعبے نے بینکوں سے زیادہ قرض لیا، توقعات کے مطابق بارشوں سے زرعی پیداوار بڑھ گئی، سی پیک سے جڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں سست روی دیکھی گئی جس سے جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافہ ہوا۔ورلڈ بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کے باعث اخراجات میں اضافہ اور محصولات میں کمی ریکارڈ کی جاسکتی ہے جبکہ مالی سال 2018 میں معاشی ترقی کی شرح ساڑے پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -