پیاف کی لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پیاف کی لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ ( پیاف) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات2018 کیلئے نومنتخب عہدیداران ڈاکٹر شفیق اے نقی کو چیئرمین ،میاں شہریار علی کو سینئر وائس چیئرمین اور حافظ ایم عمران حمید کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیداران صنعتکار برادری کے نمائندہ ہیں اور صنعتکار و تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وہ بطور عہدیدار اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے پیاف کے ساتھ ملکر صنعت و تجارت سے وابستہ مسائل کو احسن طریقہ سے حل کروائیں گے۔چیئرمین پیاف نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شفیق اے نقی ٹاؤن شپ انڈسٹری کے مشہور صنعتکار ہیں اور پیاف اور لاہور چیمبرکے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور تمام کاروباری طبقہ کو ملکرنامساعد حالات کا مقابلہ کرنا ہے ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...