سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نعیم وائی زمیندار سے چین کی سی آئی ٹی آئی سی سکیورٹیز کی ذیلی کمپنی سی ایل ایس کے چیئرمین ژینی ٹینگ نے 11 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاری پالیسی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی بڑی چینی کمپنیوں اور اداروں سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک کی معروف کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ وفد نے قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...