اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے لگی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گیا، مرکزی بینک نے فاریکس ایکسچینج کمپنیوں کو 100 فیصد ڈالر درآمدات کی اجازت دے دی۔ اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے چڑھتے ریٹ پر لگام ڈال دی اور فاریکس کمپنیوں کی سفارشات پر براہ راست صرف 35 فیصد ڈالر امپورٹ کرنے کی شرط ختم کردی۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بہتر ہوگی اور ڈالر 112 روپے سے نیچے ٹریڈ کرنا شروع کر دے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ادائیگیوں کا توازن بہتر ہونے سے ڈالر کی قدر میں خود بخود کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -