ہنڈائی موٹرزکا جنوب مشرقی ایشیاء میں کار یں تیار کرنے والا کارکانہ قائم کرنے کا فیصلہ

ہنڈائی موٹرزکا جنوب مشرقی ایشیاء میں کار یں تیار کرنے والا کارکانہ قائم ...

سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا کی ہنڈائی موٹرز نے جنوب مشرقی ایشیاء میں اپنا کار ساز کارکانہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہنڈائی کا انڈانیشیا یا ویتنام میں اپنا کارخانہ بنانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ہنڈائی موٹرز نے چین میں اپنی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل کمی آنے کے بعد اپنا توجہ چینی مارکیٹ سے کم کرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیاء مین بھی اپنا کارخانہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے،کمپنی کے مطابق ان کے انڈونیشیا اور ویتنام میں محدود اسمبلی آپریشن ہیں جہاں گاڑیاں ’’ناک ڈاؤن کیٹس‘‘سے اسمبل کی جاتی ہیں۔

کمنی کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکی تھاڈ میزائل نظام کی تنصیب کی وجہ سے چینیوں نے ان کی گاڑیاں لینی کم کر دیں تاہم ان کا اندازہ ہے کہ رواں سال گزشتہ سال زیادہ یعنی ان کی 900,000 گاڑیاں چین میں فروخت ہوں گی۔ہنڈائی کے وائس چیئرمین چونگ ہیوئی نے کہا ہے کہ وہ رواں سال چین میں اپنی پیداوار 1.65ملین یونٹس سالانہ سے کم کر دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہنڈائی چین کی فیول سیلز الیکٹرک گارز کی مارکیٹ میں جانا چاہتا ہے س کے لئے وہ اپنی الیکٹرک گاڑی’’نیکسو‘‘متعارف کروائیں گے جس کی رفتار کی رینج 370 میل فی گھنٹہ ہو گی۔

مزید : کامرس