مشیر خزانہ سے پاکستان لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مشیر خزانہ سے پاکستان لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پیٹرن انچیف فواد اعجاز خان کر رہے تھے۔ وفد نے ٹیکس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ریفنڈ و ریبیٹ کے کیسز جلد حل کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے وفد کو ریفنڈز کی ادائیگی کے معاملہ پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کاروباری برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں ہر ممکن طریقے سے سہولیات فراہم کرے گی اس سلسلے میں ٹیکس دہندگان کیلئے سہولت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...