سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کیلئے امیدوار نامزد

سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی کے ...

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کو انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کے چیئرمین کے عہدے کیلئے امیدوار نامزد کر دیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی سفارش پر وزیراعظم نے ان کی نامزدگی کی منظوری دیدی۔ ڈاکٹر عشرت حسین مانیٹری اور فنانشل معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کا عہدہ یکم دسمبر 2017ء کو خالی ہوا۔ اس عہدے کی اہمیت کے پیش نظر نئے چیئرمین کے انتخاب کے طریقہ کار کا آغاز کیا گیا۔

دیگر رکن ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی نامزدگی طلب کی گئی تھی۔ اس معاملے پر آئی ایم ایف بورڈ اتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6 برسوں کے دوران کمپنی کو سب سے زیادہ خالص نفع مالی سال 2012ء میں حاصل ہوا تھا جب کمپنی نے 251 ملین روپے کا منافع کمایا اور فی حصص آمدن 13.17 روپے رہی تھی۔ اسی طرح مالی سال 2013ء کے لئے کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 249 ملین روپے اور فی حصص آمدن 13.06 روپے رہی تھی۔ اسی طرح مالی سال 2014ء کے دوران کمپنی نے 205 ملین روپے اور مالی سال 2015ء کے دوران 105 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔

مزید : کامرس