پشاور، وویمن چیمبر کا ایف پی سی سی آئی انتخابات میں غضنفر بلور کے صدر منتخب ہونے پر استقبالیہ تقریب کا اہتمام

پشاور، وویمن چیمبر کا ایف پی سی سی آئی انتخابات میں غضنفر بلور کے صدر منتخب ...

پشاور(آن لائن) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈریشن آف پاکستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں غضنفر بلور کے صدر منتخب ہونے پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی وویمن چیمبر آف کامرس کی لیڈر مسز فطرت الیاس بلور نے اس خوشی کے موقع پر کیک کاٹا ۔ اس تقریب میں وویمن چیمبر کی نائب صدر مسز رخسانہ نادر ٗ سینئر ممبر وویمن چیمبر عذرا جمشید وویمن چیمبر کی ایگزیکٹو ممبرز کے علاوہ کاروباری خواتین نے شرکت کی اور مسز فطرت الیاس بلور کے بیٹے غضنفر بلور کی کامیابی پر ان کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر مسز فطرت الیاس بلور نے کہا کہ غضنفر بلور کی کامیابی تمام بزنس کمیونٹی کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے اوروہ اپنے دور صدارت میں پشاور سمیت ملک کی تمام بزنس کمیونٹی کے لئے مثبت اقدامات کریں گے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...