سمیر انذیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کی پہلی خاتو ن ڈائر یکٹر مقرر

سمیر انذیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کی پہلی خاتو ن ڈائر یکٹر مقرر

لاہور (کامرس رپورٹر)خواتین کی تر قی میں ایک اور اہم حکومتی پیش رفت سمیر انذیر بورڈ آف انویسٹمنٹ( بی او آئی) کی پہلی خاتو ن ڈائر یکٹر مقررہونے پر کاروباری خواتین میں خوشی کی دوڑ گئی ہے۔ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کی بانی صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم ،نو منتخب صدرفلاحت عمران ، سینئر نائب صدر فائزہ امجد ، نائب صدر انیلا سلیم ، ایگزیکٹو ممبران ،سابقہ صدور قیصرہ شیخ اورشازیہ سلیمان نے حکومتی کاوش کو سراہتے ہوئے مس سمیرا نذیر کو بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI)کی پہلی خاتو ن ڈائر یکٹر مقرر ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیو ں سے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ کاروباری خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں اور ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں ۔ کاروباری خواتین میں مس سمیرا نذیر کے ڈائریکٹر بننے سے حو صلہ اور خوشی پائی جارہی ہے اور ہم امید کر تے ہوئے ہیں ڈائر یکٹر بی او آئی کاروباری خواتین کے مسائل کے حل سمیت کاروباری راہ ہموار کر نے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...