تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 15فیصد اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 1.018 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے 888.456 ملین ڈالرل کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ مالی سال 2017ء کے پہلے پانچ ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 15 فیصد یعنی 130.535 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق تعداد کے لحاظ سے رواں مالی سال میں تیار ملبوسات کی برآمد میں 11.45 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 15.008 ملین درجن تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 13.466 ملین درجن تیار ملبوسات برآمد کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر 2017ء میں برآمدات میں 14.28 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 215.465 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 188.547 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...