تین روزہ پاکستان میگا لیدر شو 27 جنوری سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہوگا

تین روزہ پاکستان میگا لیدر شو 27 جنوری سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)تین روزہ پاکستان میگا لیدر شو 2018 27 جنوری 2018 کو ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہوگا جس کا مقصد چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں اضافہ ہے۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن اور پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن دن رات کام کر رہی ہیں۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین آغا سیدین نے کہا ہے کہ چمڑے کی صنعت کے تمام شراکت دار ملکی برآمدات میں کمی کے تدارک کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا شو کے انعقاد کا مقصد برآمدات کا فروغ ہے جس میں بین الاقوامی خریداروں کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال 2016 میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 59.206 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے اس عرصہ کے دوران صنعت کے شراکتداروں کی کوششوں سے چمڑے اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 67.047 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شو کے انعقاد سے ملکی برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -