امریکہ کا جاپان کو اینٹی بیلسٹک میزائل فروخت کرنے کا اعلان
واشنگٹن (آن لائن) امریکہ جاپان کو اینٹی بیلسٹک میزائل فروخت کریگا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ جاپان کو اینٹی بیلسٹک میزائل فروخت کریگا جن میں چار سٹینڈرڈ میزائل تھری بلاک ٹواے میزائل چار ایم کے 29میزائل کنستر اور دیگر سپورٹ سروسز شامل ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میزائلوں کی مجموعی مالیت133.3ملین ڈالر ہے