قصورمیں بچی کے قتل اورلاش کی بے حرمتی نے انسانیت کوشرمندہ کردیا ،فرخ مون

قصورمیں بچی کے قتل اورلاش کی بے حرمتی نے انسانیت کوشرمندہ کردیا ،فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ قصورمیں معصوم بچی زنیب کااغوا کے بعد قتل اورلاش کی بے حرمتی نے انسانیت کوشرمندہ کردیا ہے ،قصورشہرمیں آئے روزمعصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اورقتل کے بڑھتے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیزدوردوردکھائی نہیں دے رہی،پنجاب کریمنل کیلئے محفوظ جبکہ معصوم بچیوں کیلئے غیرمحفوظ بن گیا ہے قصورمیں مظاہرین پرپولیس کا وحشیانہ تشدداورفائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ پنجاب کے حکمرانوں کیخلاف درج کیا جائے ۔

ورقصورمیں معصوم بچوں کے قاتلوں کوچوبرجی چوک پرالٹا لٹکایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جاتی امرا کی حفاظت کیلئے مامورہے جبکہ غریب شہریوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4