حکومت عوام کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ، شاہد صدیق

حکومت عوام کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ، شاہد صدیق

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل و مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جرائم کو کنٹرو ل کر نے کیلئے قا ئم محکمہ پو لیس کو شریف خاندان نے ذاتی پروٹو کوال پر معمور کر کے غر یب عوام کو ڈاکو چورو ں اور قا تلو ں کے رحم و کرم پر چھو ڑ دیا ہے قصور میں معصوم بچی کے واقعہ نے ہردل کوہلا کررکھ دیا ہے شو باز بعض محض نو ٹس لینے کی بجائے سفاک قا تلو ں کی گر فتاری کیلئے اقدامات کرے ان خیا لا ت کااظہا ر انہو ں حلقہ این اے 126کے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہا معصوم بچو ں کو اپنی حو س کا نشا نہ بنا کر قتل کر نے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ایسی در ندو ں کو نشا ن عبر ت بنا یا جائے تاکہ دو بارہ کو ئی ایسی حرکت نہ کر سکے سا نحہ قصوم میں معصوم بچی کے سا تھ جو واقعہ پیش آ یا ہے وہ یہی ظاہر کررہا ہے کہ پنجاب میں جنگل کا قا نون ہے قا تل اور ظا لم غر یبو ں کے جذ با ت سے کھیل رہے ہیں دو سری طر ف حکمران پار ٹی ’’مجھے کیو ں نکالا ؟ ’’رو ک لو رو ک سکتے ہو جیسی گفتگو کر کے اپنی سیا سی دوکانداری چمکا رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ شو باز شریف صاحب پلوں اور اورنج ٹر ین منصو بو ں سے اپنے ذہن کو نکا ل کر صو بے کے حا لا ت کا بھی سو چیں جہاں بھو ک رقص کررہی ہے اور قا تل دنداتے پھر رہے ہیں ن لیگ کی حکومت میں عوام نے کو ئی دن سکھی نہیں دیکھا شریف برادری نے اپنے دورے اقتدار میں عوام کو دکھو ں کے علاوہ کچھ نہیں دیاحکمران یاد رکھیں ملک بھر میں ناحق قتل ہو نے والو ں کا خون ان کے سر ہے جس کا آ پ کا حسا ب دینا پڑے گا انہو ں نے مز ید کہا کہ بلوچستان کے بعد پنجا ب اور و فاقی حکومت کے دن بھی گنے جا چکے ہیں ۔تحریک انصا ف مظلومو ں کی آواز بن کر میدان میں مو جو د ہے کڑے احتسا ب تک حکمرانو ں کوچین کی نیند نہیں سو نے دینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4