بچی کیقتل میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی، حمیدہ وحید الدین

بچی کیقتل میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی، حمیدہ وحید الدین

لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے ضلع قصور میں آٹھ سالہ معصوم بچی زینب کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ اِس واقعہ میں ملوث افراد انسان کہلوانے کے حق دار نہیں بلکہ وہ انسانیت سے گِرے ہوئے درندے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر بچے کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کی پالیسی پر کاربند ہے اور مقتول بچی کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس قتل کا سخت نوٹس لیا ہے اور حکومت ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

اُنہوں نے مقتول بچی کے ورثاء کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اُن کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...