قصور میں بچی کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،شنیلا روت

قصور میں بچی کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،شنیلا روت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی شنیلا روت نے کہا کہ ننھی منی زینب کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ، پی ٹی آئی اس دردنا ک اور افسوس ناک واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے ، حکمرانوں کو صرف اپنی عیاشیوں کی فکر ہے عوام کے جان و مال کی نہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملکی مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں۔انہیں ملک کی خود مختاری اور سلامتی کی کوئی پروا نہیں پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ٹرمپ کو افغان بارڈر پر دہشت گردی کی کاروائیاں نظر نہیں آتیں ؟آئے روز پاکستانی جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں ٹرمپ دھمکیاں دینے سے باز رہے پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ سلامت نہیں رہے گی پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔