جنوبی افریقہ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں ،200افراد زخمی

 پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم ازکم دو سو افراد زخمی ہو گئے ،حادثے کے نتیجے میں ایک ٹرین کی بوگی پٹری سے اترگئی جس کے بعد امدادی کام شروع کردیاگیا جبکہ جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقی وزارت ٹرانسپورٹ نے بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جوہانسبرگ کے نواح میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے باعث ایک ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ ہنگامی آفات سے نمٹنے والے ملکی ادارے کے مطابق امدادی کام جاری ہے جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...