اٹلی میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم
روم(صباح نیوز)امریکا کی طرح یورپی ملکوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،اٹلی میں شدید برف باری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔اٹلی کے الپس پہاڑ پر شدید برف باری ہوئی جس کے باعث کئی گاؤں اور اسکائی ریزورٹس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔برف جمع ہونے سے حکام کو سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کرنی پڑیں ۔برفانی تودے گرنے کے خدشے کے پیش نظر سوئزرلینڈ کے ساتھ سرحد بھی بند کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ برف باری کے باعث یہاں چھٹیوں پر آئے ہزاروں شہری محصور ہو کر رہ گئے۔