عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کامذہبی فریضہ ہے،میاں رضوان نفیس

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کامذہبی فریضہ ہے،میاں رضوان ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوۃ کنونشن جامع مسجد آسٹریلیا ریلوے اسٹیشن مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا ، کنونشن میں علماء،قراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔کنونشن میں مجلس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا خالدمحمود،مولانا محمدشاہد،مولانا محمدسعادت،مولانا محمدگلفام ودیگر نے شرکت کی۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے تحفظ ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد ان حالات میں امت مسلمہ کی رہنمائی اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی تمام علماء اور کارکنان اس کی تیاری بھرپور انداز میں کریں۔

تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیہے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔قادیانی ایک سازش کے تحت3 197 ء کا دستورختم کرا کرخود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں ۔قاری جمیل الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں نے اسلام ،مسلمان اور پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشوں سے نہ صرف آنکھیں بند کر رکھی ہیں بلکہ انکی سرپرستی کر رہے ہیں قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں ۔مولانا قاری علیم الدین شاکر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے،قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں۔ قادیانی فتنہ سے امت مسلمہ کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا دنیوی واخروی نجات کا سبب اور ذریعہ ہے قادیانی اسلامی عقائد میں تحریف کرکے سادہ لوح مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...