ٹرمپ کے فیصلوں نے مشرق وسطیٰ کے امن کو تباہ کر کے رکھ دیا ،قاسم الکریم

ٹرمپ کے فیصلوں نے مشرق وسطیٰ کے امن کو تباہ کر کے رکھ دیا ،قاسم الکریم

لاہور(پ ر) معتمد خصوصی خاکسار تحریک قاسم الکریم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کے امن کو ہمیشہ کے لئے تباہ و برباد کر دیا ہے۔ امریکہ کے اس غیر مناسب اقدام سے عالم اسلام میں ایک نہ ختم ہونے والی بے چینی وا ضطرااب پیدا ہوگیا ہے اور اس کے عوامی سطح پر اسلامی دنیا میں اور بشمول یورپ کے کئی ایک ممالک جن کے مفادات اسلامی دنیا سے جڑے ہوئے ہیں کو کسی صورت میں فیصلہ قبول نہیں ہوا۔اس عمل سے امریکی کی اپنی ساکھ کو بے پناہ نقصان پہنچاہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے اقدامات کو کاری ضرب لگی ہے۔

خاکسار تحریک اس فیصلہ کی پُرزور مذمت کرتی ہے اور سراپا احتجاج ہے۔

ان خیالات کا اظہار معتمد خصوصی خاکسار تحریک قاسم الکریم نے سابقہ قائد حمید الدین المشرقی کی آٹھویں برسی کے موقع خاکسار تحریک کے ایک روزہ کیمپ میں موجود خاکسار ں سے کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4