پنجاب پولیس نے قصور میں ماڈل ٹاؤن کے واقع کی یاد تازہ کردی ،صمصام بخاری

پنجاب پولیس نے قصور میں ماڈل ٹاؤن کے واقع کی یاد تازہ کردی ،صمصام بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ پنجاب پولیس نے قصور میں ماڈل ٹاؤن کے واقع کی یاد تازہ کردی ، پولیس فائرنگ سے دو نوجوان جان بحق اور کئی زخمی ہوئے ، قصور میں معصوم بچی کی درندوں کے ہاتھوں بے حرمتی کے بعدقتل خادم اعلیٰ پنجاب کے منہ پر طمانچہ ہے ، انصاف مانگنے کے لئے نکلنے والے مظاہرین پر (ن) لیگ کی باندھی پولیس کی فائرنگ سے دومعصوم نوجوانوں کا قتل پنجاب پولیس پر سوالیہ نشان ہے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل جمعرات کو متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے قصور جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سید صمصا م علی بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کو اپنارونا رونے سے فرصت نہیں اور معصوم کلیوں کا انسانوں کے روپ میں درندے بے حرمتی کے بعد قتل کررہے ہیں، پچھلے پانچ دن سے بچی کی گمشدگی کی اطلاع تھیں مگر ڈی پی او قصور نے اس پر کوئی کاروائی عمل نہ لائی ، شریف فیملی نے کرپشن کے سواکچھ نہیں کیا ، دونوں بھائیوں نے اداروں کا بیرہ غرق کردیا ہے اور اپنے من پسند لوگوں کو ہیڈلگاکر قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہا کہ اب کہاں نوازشریف اور مریم نواز معصوم کلی کو بیدردی سے قتل کرنے پر اب کیوں آواز بلند نہیں کررہے ہیں، تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ معصوم کلی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...