شاہ سلمان کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے قصرِ یمامہ میں ملائیشیا کے وزیراعظم محمد نجیب عبدالرزاق کا استقبال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرماں روا اور ملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان بات چیت میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔اس کے علاوہ خطے کی تازہ ترین صورت حال بھی زیر بحث آئی۔