انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان ، تناسب 31.09فیصد رہا

انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان ، تناسب 31.09فیصد رہا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور کے تحت منعقد ہونے والے انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان مقررہ شیڈول کے مطابق کر دیا گیا امتحان میں 35017طالب علموں نے حصہ لیاجس میں سے 10879 امیدوار کامیاب رہے اس طرح سے کامیابی کا تناسب 31.07 فیصد رہا۔چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق طالب علموں کو امتحانی نتائج شفاف اور بروقت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طالب علموں کے تعلیمی معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل کے علاوہ بورڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

دریں اثنا تفصیلی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comپر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔طالب علم موبائل فون پر بذریعہ SMS(80029)بھی رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4