جرمنی میں حکومت سازی کے لیے متوقع اتحادی ہنر مند افراد کی امیگریشن کے قانون پر متفق

جرمنی میں حکومت سازی کے لیے متوقع اتحادی ہنر مند افراد کی امیگریشن کے قانون ...

برلن(این این آئی)جرمنی میں نئی حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات میں مصروف سیاسی جماعتیں ایک ایسے قانون پر متفق ہو گئی ہیں جو ہنر مند افراد کی جرمنی میں امیگریشن سے متعلق ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق حکومت سازی کے لیے چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امیگریشن کا موضوع انتہائی اہم ہے۔ اس موضوع کے علاوہ ٹیکس اور کاربن کے اخراج جیسے معاملات پر بھی اتفاق رائے ہو چکا ہے ۔

جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت سازی کے امکانات کافی روشن ہیں۔

مزید : عالمی منظر