نواز شریف کوملک سے اندھیرے ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، شہزاد انور

نواز شریف کوملک سے اندھیرے ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، شہزاد انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جنوبی افریقہ کے صدر شہزاد انور چودھری نے کہا ہے دہشت گردی اور ملک سے اندھیرے ختم کرنے کی نواز شریف کو سزا دی جا رہی ہے عمران خان وزیراعظم بننے کے جنون میں پاگل ہو چکے ہیں،لیکن ان کا وزیراعظم بننے کا کبھی پورا نہیں ہو گا۔چودھری ہاؤس روڈی پورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد انور چودھری نے مزید کہا میاں نواز شریف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں جو تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہے انہیں آئیندہ انتخابات میں اپنی واضح شکست نظر آ رہی ہے،عمران خان کو عام انتخابات میں اپنی اوقات نظر آ جائے گی،تاجر برادری بھی ملکی ترقی پر خوش ہے پنجاب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے میٹرو بس کے بعد اورنج ٹرین بھی جلد سفر شروع کر دے گی،شہباز شریف کی شبانہ روز محنت کے ثمرات عوا م تک پہنچ رہے ہیں،مسلم لیگ ن پر تنقید کرنے والے بتائیں خیبر پختونخوا میں کون سی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں ان لوگوں میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے،پانچ ججوں کو فیصلہ جلد ردی کی ٹوکری میں جائے گا اور نواز شریف سرخرو ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -