معدنی وسائل قرضوں سے نجات پانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، کاشف گوہر


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پبلشرز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماء و یو سی چیئر مین کاشف حسین گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ملک میں موجو د وسیع معدنی وسائل اگلے پانچ سال کے دوران معاشی مسائل کے خاتمے ، بالخصوص 85ارب ڈالر سے زائد قرضوں سے نجات پانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔کاشف حسین گوہر نے کہا کہ پاکستان میں سونے ، چاندی، کاپر اور کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں، صرف کوئلے کے ذخائر کی مالیت پاکستان کے جی ڈی پی سے 187گنا زیادہ ہے اور ان کے صرف دو فیصد حصے سے اگلے پچاس سال تک 20ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں قیمتی پتھروں، جپسم ، نمک اور ماربل وغیرہ کے بھی وسیع ذخائر ہیں جس سے مسلم لیگ ن کی حکومت خود استفادہ حاصل کرے۔

انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے کیونکہ معاشی استحکام میں اس کا کردار بہت اہم ہے، یہ معیشت کو سالانہ 12ارب ڈالر کا فائدہ اور 3600میگاواٹ انتہائی سستی بجلی پیدا کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...